سٹاک مارکیٹ پھر مندی کا شکار، انڈیکس میں 255.76پوائنٹس کمی، ڈالر مزید 55پیسے مہنگا

      سٹاک مارکیٹ پھر مندی کا شکار، انڈیکس میں 255.76پوائنٹس کمی، ڈالر مزید ...

  

         کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹاک مارکیٹ کاروبار ی ہفتہ کے پہلے ہی دن مندی کی لپیٹ میں آ گئی،کے ایس ای 100 انڈیکس 200 پوائنٹس گھٹ گیا اور انڈیکس45ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر کر44800پوائنٹس پر بند ہوا،جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے58ارب روپے سے زائد ڈوب گئے جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 78کھرب روپے سے گھٹ کر 77کھرب روپے رہ گیا۔مندی کے باعث 69.46 فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کوکاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور حصص کی خریداری کی بدولت انڈیکس45236پوائنٹس کو چھو گیا تاہم منافع خوری کی خاطر بعض اسٹاکٹس میں فروخت کے دباؤکے سبب انڈیکس کی الٹی گنتی شرو ع ہو گئی اور ایک موقع پرانڈیکس44337پوائنٹس کی انتہائی پست سطح پر ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا تاہم کاروبا ر کے اختتا م سے قبل مارکیٹ میں ریکوری دیکھنے میں آئی مگر مارکٹ منفی زون میں ہی بند ہوئی۔پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کے ایس ای 100انڈیکس میں 255.76پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 45073.52پوائنٹس سے کم ہو کر44817.76پوائنٹس ہو گیا اسی طرح100.19پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس17742.36پوائنٹس سے کم ہو کر17642.17پوائنٹس پر بند ہواجبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30777.71پوائنٹس سے گھٹ کر30544.31پوائنٹس پرآگیا۔مندی کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں 58ارب44کروڑ92لاکھ81ہزار831روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 78کھرب31ارب 30کروڑ45لاکھ970روپے سے گھٹ کر77کھرب72ارب885کروڑ52لاکھ19ہزار139روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو11ارب روپے مالیت کے30کروڑ13لاکھ92ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ جمعہ کو 11ارب روپے مالیت کے36کروڑ95لاکھ37ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو مجموعی طورپر547کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے143کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،382میں کمی اور22کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے یونٹی فوڈز لمیٹڈ3کروڑ49لاکھ،ورلڈ کال ٹیلی کام 3کروڑ26لاکھ،بائیکو پیٹرولیم3کروڑ21لاکھ،ہم نیٹ ورک1کروڑ1لاکھ اور بینک الفلاح96لاکھ51ہزار حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھا? کے اعتبار سے بہنیرو ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت میں 82.23روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر1178.73روپے ہو گئی اسی طرح35.15روپے کے اضافے سے کولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمت بڑھ کر 24800.00روپے پر جا پہنچی جبکہ یونی لیور فوڈز کے بھا? میں 1635.00روپے کی نمایاں کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر20165.00روپے ہو گئی اسی طرح 149.50روپے کی کمی سے رفحان میظ کابھا?10500.00روپے ہو گئی۔ انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پیر کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر 55پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید169.10روپے سے بڑھ کر169.65روپے اور قیمت فروخت169.20روپے سے بڑھ کر169.75روپے ہو گئی اسی طرح 40پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 170.50روپے سے بڑھ کر171روپے اور قیمت فروخت171روپے سے بڑھ کر171.40روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 30پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یوروکی قیمت خرید 199.30روپے سے کم ہو کر199.50روپے اور قیمت فروخت201.30روپے سے کم ہو کر201روپے ہو گئی اسی طرح50پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت235.50روپے سے کم ہو کر235روپے پر آ گئی۔گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1ڈالرز کمی کے بعد 1750ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔عالمی منڈی میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باوجود مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت50روپے اضافے سے1لاکھ13ہزار550اوردس گرام سونے کی قیمت43روپے اضافے سے97ہزار351روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1400روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔

سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ آخر -