جنرل (ر) بلال اکبرنے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کوسفارتی اسناد پیش کیں
جدہ(محمد اکرم اسد) سفیر پاکستان جنرل (ر) بلال اکبر نے سعودی فرمانرواہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو ویڈیو رابطے کے ذریعے سفارتی اسناد پیش کیں،سعودی عرب کے دیگر برادر اور دوست ممالک کے سفراء نے بھی پیر کو ویڈیو رابطے کے ذریعے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو اسناد سفارت پیش کی ہیں۔ اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی موجودگی میں نئے سفراء کو خصوصی پروٹوکول دیا گیا۔ ایس پی اے کے مطابق اسناد سفارت پیش کرنے والوں میں برادر ملک پاکستان کے سفیر بلال اکبر، قطر کے بندر محمد عبداللہ عطیہ، عراق کے عبدالستار ھادی عبید الجنابی، ترکی کے فاتح اولوصوئے، سینیگال کے ماما دومامودو صال شامل ہیں۔بیلاروس، انگولا، ایتھوپیا، نائجیریا، برونڈی، کوریا، یوروگوائے، آسٹریلیا، گھانا، گبون، جرمنی، کروشیا، کمبوڈیا، نیوزی لینڈ، صومالیہ، کانگو، گوئٹے مالا، پانامہ، مالدووا، نارو ے، لیسوتو، کیوبا اور ارجنٹائن کے سفراء نے بھی اسناد پیش کی ہیں۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سفرا ء کو خوش آمدید کہا اور برادر و دوست ممالک کے فرمانرواؤں اور قائدین کیلئے خیر سگالی کا پیغام دیا۔ انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ تمام سفراء برادر اور دوست ملکوں کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات کو مزید بہتر بنانے اور ایک دوسرے کی ترقی و خوشحالی میں تعمیری کردار ادا کریں گے۔
سفارتی اسناد