پی آئی ڈی افسران کی ویکسین آگہی مہم کا آغاز، لوگوں میں پمفلٹ تقسیم کیے

پی آئی ڈی افسران کی ویکسین آگہی مہم کا آغاز، لوگوں میں پمفلٹ تقسیم کیے

  

لاہور(خصوصی رپورٹ) پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے منگل کو لوگوں میں ویکسینیشن کے فوائد کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز کیا۔ افسران، ماڈل ٹاؤن، گڑھی شاہو اور مال روڈ کے مختلف بازاروں، پٹرول پمپوں اور مساجد میں گئے اور وہاں لوگوں میں ویکسینیشن کے مثبت نتائج کے بارے میں آگہی دینے والے پمفلٹ تقسیم کیے۔ اس موقع پر سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر ماریہ رشید ملک نے کہا کہ کوویڈ۔19 پر اسی صورت میں قابو پایا جا سکتا ہے جب معاشرے کے تمام افراد حکومت کا ساتھ دیں گی۔ڈائریکٹر جنرل پی آئی ڈی شفقت عباس کی ہدایت پر شروع ہونیوالی رضاکارانہ مہم کا مقصد صوبائی انتظامیہ کو وبا ء پر قابو پانے کیلئے این سی او سی کی حکمت عملی پر عملدرآمد کی کوششوں میں معاونت فراہم کرنا ہے۔ اس مہم کے تحت پی آئی ڈی کے افسران ہر ہفتے لاہور، قصور، شیخوپورہ اور گوجرانوالہ کے مصروف مقامات کا دورہ کریں گے۔

پی آئی ڈی افسران

مزید :

صفحہ آخر -