افغان طالبان نے گرفتارسابق برطانوی فوجی کو رہا کردیا

افغان طالبان نے گرفتارسابق برطانوی فوجی کو رہا کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) طالبان نے سابق برطانوی فوجی  بین سلاٹر کو رہا کردیا۔خبرایجنسی کے مطابق طالبان نے 37 سالہ بین سلاٹر کو گزشتہ ماہ سٹاف کے انخلا کے دوران پکڑا تھا تاہم اب اسے چھوڑ دیا گیا ہے۔خبرایجنسی نے بتایا کہ رہائی کے بعد سابق برطانوی فوجی اہلکار 2 برطانوی سفارتکاروں کے ہمراہ دوحہ جانے والی پروازپر روانہ ہوا۔برطانوی اخبار نے بتایا کہ سابق برطانوی فوجی کے انخلا کا برطانوی وزیردفاع بین ویلس کی زیرنگرانی ہوا جبکہ سلاٹر رائل ملٹری پولیس کا سابق اہلکار اور افغانستان میں این جی اوز ذمہ دار تھا۔
برطانوی فوجی

مزید :

صفحہ آخر -