پنڈورا پیپرز کیلئے قائم تحقیقاتی سیل مسترد کرتے ہیں،رضا ربانی

پنڈورا پیپرز کیلئے قائم تحقیقاتی سیل مسترد کرتے ہیں،رضا ربانی

  

 اسلام آباد (این این آئی)سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے مطالبہ کیا ہے کہ پنڈورا پیپرز پر تحقیقات حاضر سروس ججز سے عدالتی فورم پر کرائی جائے، حاضر سروس ججز ہی اس معاملے پر قانون کے مطابق آگے بڑھیں گے، وفاقی حکومت کا پنڈورا پیپرز تحقیقاتی سیل کا اعلان اپنے دوستوں کے تحفظ کیلئے ہے۔ اپنے بیان میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ تحقیقاتی سیل کا مقصد اپوزیشن اور میڈیا کو مروڑنا ہے، پنڈورا پیپرز تحقیقات کیلیے سیل مسترد کرتے ہیں۔رضا ربانی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان معائنہ کمیشن کے پاس ایسی تحقیقات یا نگرانی کا مینڈیٹ نہیں، ایسی کوئی بھی کارروائی غیر قانونی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ جسٹس عیسیٰ کیخلاف وزارت قانون اور مشیر احتساب کی غیر قانونی تحقیقات کو سپریم کورٹ نے غیرقانونی قرار دیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ پیمرا کے ذریعے میڈیا ہاؤسز کی تحقیقات جج، جیوری اور جلاد کے مترادف ہے، اسے مسترد کرتے ہیں۔

رضا ربانی 

مزید :

صفحہ آخر -