منشیات کے کاروبار میں ملوث عناصر نوجوان نسل کو تباہ کر رہے ہیں: ڈی جی اے این ایف 

منشیات کے کاروبار میں ملوث عناصر نوجوان نسل کو تباہ کر رہے ہیں: ڈی جی اے این ...

  

        راولپنڈی(این این آئی)ڈی جی اے این ایف نے کہا ہے کہ منشیات کے کاروبار میں ملوث عناصر نوجوان نسل کو تباہ کر رہے ہیں، مصنوعی و کیمیائی طور پر تیار کردہ منشیات نوجوان نسل کیلئے بڑا خطرہ ہے  اینٹی نارکوٹکس فورس کے علاقائی کمانڈرز کا اجلاس اے این ایف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت ڈی جی اے این ایف میجر جنرل غلام شبیر ناریجو نے کی ترجمان اے این ایف کے مطابق ڈی جی اے این ایف نے ادارے کے تمام شعبوں کی کارکردگی کو سراہا ڈی جی اے این ایف نے کہاکہ منشیات کے کاروبار میں ملوث عناصر نوجوان نسل کو تباہ کر رہے ہیں مصنوعی و کیمیائی طور پر تیار کردہ منشیات نوجوان نسل کیلئے بڑا خطرہ ہے ڈی جی اے این ایف نے کہاکہ تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں نئے اقدامات اور استعداد بڑھانے کے منصوبوں پر غور کیا جائے، منشیات اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے جاری اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

ڈی جی این ایف 

مزید :

صفحہ آخر -