بھارتی حکومت کا پنڈورا پیپرز سے متعلق تحقیقات کا اعلان
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی حکومت نے پنڈورا پیپرز سے متعلق تحقیقات کا اعلان کردیا۔بھارتی حکومت نے مختلف ایجنسیوں پر مشتمل تحقیقات کا حکم دیا جبکہ تحقیقات سربراہ سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز کی سربراہی میں کی جائے گی۔بھارتی وزارت خزانہ کے مطابق پنڈوراپیپرزمعاملے کی تحقیقات میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ، ریزرو بینک آف انڈیا اور فنانس انٹیلی جنس یونٹ شامل ہوں گے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے پنڈورا پیپرز انکشافات کا نوٹس لیا اور متعلقہ ادارے قانون کے مطابق ضروری اقدام کریں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پنڈورا پیپرز میں سابق سربراہ ملٹری ایجنسی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ راکیش کمار لومبا اور ان کے بیٹے کا نام شامل ہے۔انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیموں راجستھان رائلز اور کنگز الیون پنجاب کے مالکان بھی آف شور کمپنی کے مالک نکلے ہیں۔پنڈورا پیپرزمیں بھارتی بزنس مین پرامود مٹل کا نام بھی ہے، اس کے علاوہ پیپرز میں نئی دلی کا ایک ہسپتال چلانے والے خاندان کی بھی ساڑھے تین کروڑ ڈالر مالیت کی آف شور کمپنی اور کروڑوں ڈالر کے اثاثے سامنے آئے ہیں۔
تحقیقات اعلان