حکومت کے بعض افراد پیپلز پارٹی میں اختلافات چاہتے ہیں، خورشید شاہ

  حکومت کے بعض افراد پیپلز پارٹی میں اختلافات چاہتے ہیں، خورشید شاہ

  

 سکھر (آئی این پی) پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے اپنے لوگ کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں، وزیراعظم کوپتہ ہی نہیں مہنگائی اتنی بڑھ گئی  ہے، وہ کیاکریں گے، آج پاکستان کی خارجہ پالیسی ناکام ہوچکی ہے، ایک کروڑنوکریاں،50لاکھ گھروں کے وعدے کا کیاہوا؟، آئی ایم ایف جانے کے بجائے خودکشی کرلوں گا، عمران خان نے آج تک کوئی بات پوری نہیں کی۔ پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے سول ہسپتال سکھر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیاں انتہائی کمزور ہیں،کچھ کنٹرول نہیں ہورہا، مہنگائی نے عوام کا برا حشر کردیا ہے، موجودہ حکومت کی بنیاد افواہوں پر ہے، حکومت میں ایسے لوگ موجود ہیں جو پیپلز پارٹی میں اختلافات پیدا کرنا چاہتے ہیں،  مریم اورنگزیب سے ملاقات معمول کے مطابق تھی، سیاستدان تو دشمنوں سے بھی ملتے ہیں۔ خورشید شاہ نے کہا تھا کہ پارٹی کی جانب سے شوکاز کی بات بے بنیاد ہے،تحریک طالبان کو معافی دینا شہیدوں کے خون پر نمک چھڑکنا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ پنڈورا باکس میں شامل افراد کے خلاف حکومت کچھ نہیں کرے گی، ماضی میں بھی ڈپلومیسی زیرو تھی اب بھی ڈپلومیسی زیرو ہے۔

خورشید شاہ

مزید :

صفحہ آخر -