چیئرمین سینیٹ سے قازقستان کے سفیرکی ملاقات،دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

چیئرمین سینیٹ سے قازقستان کے سفیرکی ملاقات،دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

  

 اسلام آ باد (آئی این پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ معاشی و تجارتی روابط سے علاقے کی ترقی میں بھی نمایاں پیش رفت ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے قازقستان کے سفیر یرزہان کستافن کی پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات ہوئی جس میں پاکستان قازقستان دوطرفہ تعاون، پارلیمانی و تجارتی سطح پر وفود کے تبادلوں میں تیزی لانے اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان اور قازقستان کے مابین بہترین معاشی تعلقات سے دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے میں مدد ملے گی اور معاشی و تجارتی روابط سے علاقے کی ترقی میں بھی نمایاں پیش رفت ہوگی۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان اور قازقستان کے مابین برادرانہ اور دوستانہ تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہیں، سینیٹ میں قازقستان، پاکستان دوستی گروپ موجود ہے، جس کے ذریعے دونوں ملکوں کے مابین پارلیمانی تعلقات کو مزید مربوط بنایا جاسکتا ہے۔ 

 صادق سنجرانی

مزید :

صفحہ آخر -