معاشرتی مسائل کے حل کیلئے تجاویز کا خیرمقدم کیا جائیگا، حسان خاور

معاشرتی مسائل کے حل کیلئے تجاویز کا خیرمقدم کیا جائیگا، حسان خاور

  

لاہور (خصوصی رپورٹ)معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و خصوصی اقدامات حسان خاورنے کہا ہے کہ صحافت ریاست کا اہم ستون ہے۔ میڈیا کی مثبت رپورٹنگ سے حکومت کو اپنی اصلاح کا موقع میسر آتا ہے۔ معاشرتی مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کے لئے دی جانے والی تجاویز کا خیرمقدم کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر کمیٹی روم میں میڈیا نمائندگان سے تعارفی ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت راجہ جہانگیرانور اور ڈی جی پی آر ثمن رائے بھی موجود تھیں۔ معاون خصوصی حسان خاور نے کہا کہ شعبہ صحافت کی اہمیت مسلمہ ہے کیونکہ مثبت صحافت سے حکومت کو معاشرتی مسائل کے حل ا ور انتظامی معاملات میں بہتر فیصلہ سازی کا موقع میسر آتا ہے۔ معاون خصوصی حسان خاور نے کہا کہ حکومت میڈیا کی جانب سے دی جانیوالی تجاویز کا خیرمقدم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دروازے ہمیشہ میڈیا نمائندگان کے لئے کھلے ہیں اور وہ کسی بھی وقت ان سے رابطہ کر کے کسی بھی حکومتی فیصلے یا منصوبے کے بارے میں موقف حاصل کر سکتے ہیں۔ بعد ازاں معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و خصوصی اقدامات حسان خاورنے ڈی جی پی آر کے افسران سے ملاقات کی۔ 

 حسان خاور

مزید :

صفحہ آخر -