رمیض راجہ گراس روٹ لیول پر کرکٹ کو مضبوط کرنے کیلئے کوشاں ہیں: انور زیب خان 

رمیض راجہ گراس روٹ لیول پر کرکٹ کو مضبوط کرنے کیلئے کوشاں ہیں: انور زیب خان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


         چارسدہ (بیوروررپورٹ)خیبر پختونخوا کرکٹ ایسوسی ایشن کے صوبائی چیئرمین انور زیب خان نے کہا ہے کہ پی سی بی کے نئے چیئر مین رمیض راجہ گراس روٹ لیول پر کرکٹ کو مضبوط کرنے کیلئے کو شاں ہے۔ خیبر پختونخو امیں کھلاڑیوں کے چناؤ میں میرٹ کو ہر صورت یقینی بنائینگے۔ اگلے سال پی ایس ایل کے میجز پشاور میں ضرور ہونگے۔  پی سی بی کے زیر اہتمام 20اکتوبر سے ملک بھر میں کلب لیول پر ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ وہ چارسدہ میں کرکٹ ٹورنامنٹ کے تقسیم انعامات سے خطا ب اور بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔اس موقع پر ایم این اے فضل محمد خان،صوبائی کرکٹ ایسو سی ایشن کے ممبران امیر نواب، روز الامین اور اصغر  اور دیگر بھی موجود تھے۔خیبر پختونخوا کرکٹ ایسو سی ایشن کے صوبائی چیئرمین انور زیب خان نے کہا کہ پی سی بی کے نئے آئین سے ملک بھر کے تمام کرکٹ کلب اب براہ راست پی سی بی سے منسلک ہو نگے اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اب ملک بھر کے کلب منتظمین پی سی بی کے لمحہ بہ لمحہ سرگرمیوں سے بر وقت آگاہ ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان بالحصوص خیبر پختو نخوا میں کرکٹ کا بہت ٹیلنٹ ہے جس کو اجاگر اور پالش کرنے کیلئے پی سی بی کے نئے چیئر مین رمیض راجہ گراس روٹ لیول پر انقلابی اقدامات اُٹھا رہے ہیں اور انشاء اللہ اس کے دوررس نتائج برآمد ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دعوے سے کہتے ہیں کہ صوبہ بھر میں کھلاڑیوں کے سلیکشن میں کوئی اقربا پروری نہیں ہو گی اور ہر صورت میرٹ کو یقینی بنا یاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پشاور میں ارباب نیا ز کرکٹ سٹیڈیم تعمیر کے آخری مراحل میں ہے اور انشاء اللہ حیات آباد یا نو تعمیر شدہ ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم میں آئندہ سال پی ایس ایل کے میچ ضرور ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ چئر مین پی سی بی رمیض راجہ انٹرنیشنل کرکٹ کو جلد از جلد بحال کرینگے اور اس حوالے سے وہ اپنی توانائیاں اور اثر و رسوح استعمال کر رہے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں کرکٹ کا بہت ٹیلنٹ ہے اور خیبر پختونخوا اس وقت بھی پی سی بی کو چالیس فی صد فیڈ دے رہا ہے جو باعث فخر بات ہے۔ 7اکتوبر سے پی سی بی اور صوبائی حکومت کے تعاون سے پورے صوبے میں سکولزکی سطح پر کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد جبکہ 20اکتوبر سے پی سی بی کے زیر اہتمام ملک بھر میں کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہو رہاہے جس میں پی سی بی سے منسلک تمام اضلاع کے کرکٹ کلبز شرکت کرینگے۔ انہوں نے چارسدہ کی انڈر 19ٹیم کو خیبر پختونخوا میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اب خیبر پختونخوا کی ٹیم انشاء اللہ پاکستان میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کریگی۔