بنوں،ملعون کارٹونسٹ کاانجام دنیا نے دیکھ لیا

  بنوں،ملعون کارٹونسٹ کاانجام دنیا نے دیکھ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بنوں (نمائندہ خصوصی) ملعون کارٹونسٹ کاانجام دنیا نے دیکھ لیا عالم اسلام کی دل آزاری کرنیوالا گستاخ اپنے انجام کو پہنچ گیا ہے دنیا میں کوئی بھی خضور کی شان میں گستاخی کرے گا انجام کو پہنچے گا ان خیالات کا اظہار امیرختم نبوت مولانا محمد طیب شاہ بخاری نے ایک بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ سویڈنی ملعون رس ولکس نے دنیا بھر کے عاشقان رسول ﷺ کی دل آزاری کی تھی اللہ کے فضل سے وہ بھیانک انجام کو پہنچ گیاہے امیرختم نبوتؐ مولانامحمد طیب شاہ بخاری نے حالیہ روڈ حادثہ میں ہلاک ہونے والے ملعون کارٹونسٹ کے متعلق میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضورﷺ کی ناموس کی حفاظت میرے رب جل جلالہ خود کرتا ہے مغرب توہین آمیز خاکوں سے باز رہے، ابولہب سے عہدحاضرتک تمام گستاخوں کا عبرتناک انجام ہوا اور ائندہ بھی کسی نے ایسی گستاخی کی وہ بھی انجام کو پہنچے گا