اراضی تنازعہ،2 اقوام کے مابین بروقت کارروائی سے خطر ہ ٹل گیا 

اراضی تنازعہ،2 اقوام کے مابین بروقت کارروائی سے خطر ہ ٹل گیا 

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان: زمینی تنازعے پر دو اقوام کے مابین خونریز جھڑپ کا خطرہ پولیس فورس کی بروقت کارروائی کے باعث ٹل گیا، تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان سب ڈویژن وانا کے علاقہ برمل میں گبی اور گیدزخیل کے مابین زمین تنازعے پر دونوں فریقین ایک دوسرے کے خلاف مورچہ زن ہوئے جس سے شدید جھڑپ کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا، جسکی اطلاع راغزائی پولیس آسٹیشن کو ملتے ہی ایڈیشنل ایس ایچ او دوست محمد بھاری پولیس نفری کے ہمراہ متعلقہ علاقے پہنچ کر دونوں مورچہ زن فریقین سے مورچے خالی کراکے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جس کے باعث دونوں اقوام کے مابین خونریز جھڑپ کا خطرہ ٹل گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -