خدائی خدمتگار محمد حسن کاکا مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

خدائی خدمتگار محمد حسن کاکا مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

  

 سخاکوٹ(نمائندہ  پاکستان)ممتاز سماجی وسیاسی شخصیت اور عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی کونسل کے سابقہ ممبروخدائی خدمتگار حاجی محمد حسن کاکا مرحوم کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مرحوم کے سیاسی،سماجی و فلاحی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا اور علاقے وپارٹی کیلئے انکے خدمات کوسراہا گیا۔اس سلسلے میں سخاکوٹ بازار میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی ضلع ملاکنڈ کے سینئر نائب صدر فضل سبحان، نائب صدر شاد محمد، سمیع اللہ، عمر محمد لالا اور سابقہ ضلعی سیکرٹری اطلاعات ساجد حسین مشوانی نے کہا کہ مرحوم حاجی محمد حسن کاکانے ساری زندگی سیاسی وفلاحی کاموں کیلئے واقف کر رکھی تھی وہ سیاسی ورکر کیساتھ ساتھ ایک سوشل ورکر بھی تھی جو فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے انکی وفات سے جوخلا پیدا ہوا ہے اس کو پر کرنے میں کافی وقت لگے اور انکی کمی شدت سے محسوس کی جائے گی کیونکہ مرحوم ایک رورل ماڈل تھے۔مقررین نے کہا کہ یہ ہمارے بدقسمتی ہے کہ ہمارے ہاں انسان کی قدر اس وقت کی جاتی ہے جب وہ فوت ہوجاتا ہے اور جب زندہ ہوتے ہے تو اسکی کوئی قدر نہیں کرتا  حاجی محمد حسن کاکا ایک سچے اور کھرے انسان تھے اور انکے قول وفعل میں کوئی تضاد نہیں تھااسی وجہ سے وہ لوگوں میں مقبول تھے۔مقررین نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے بزرگوں کی کارنامے یاد کرنے کیلئے اسی طرح کے تعزیتی ریفرنسزکاانعقاد کرتی ہیں۔اس موقع پر مرحوم کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -