پبلک ٹرانسپورٹ اونرز کا آل گڈز کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان

پبلک ٹرانسپورٹ اونرز کا آل گڈز کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان

  

پشاور(سٹی رپورٹر)پبلک ٹرانسپورٹ اونرایسوسی ایشن نے آل گڈزٹرانسپورٹ کے ہڑتال کے حمایت کا اعلان کردیا۔ صدر خان زمان آفریدی اور صاحب شاہ نے کہاہے کہ ڈیزل مہنگا ہونے کے ساتھ ٹی ایم ایز ٹیکس، ٹوکن ٹیکس، روٹ پرمٹ ٹیکس، ٹول پلازہ ٹیکس نے ٹرانسپورٹروں کی زندگی اجیرن کردی ہے جبکہ رہی سہی کسر ٹریفک اور موٹروے پولیس کے جرمانوں نے پوری کردی جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹروں کی زندگی بن گئی ہے اور پبلک ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن بھی آل گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے ہڑتال کا مکمل اعلان کیا ہے اور ان کے شانہ بشانہ احتجاجی تحریک میں شرکت کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے سپیئر پارٹس اور ٹائر بھی مہنگا ہوگیاہے جبکہ ضلعی انتظامیہ بھی ٹرانسپورٹروں کو کورونا ایس او پیز پر تنگ کررہاہے جس کی وجہ سے ڈرائیور اور کنڈیکٹر بھی بے روزگار ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کے پاس ٹرانسپورٹروں کے مسائل کے حل کے لئے کوئی پلاننگ نہیں ہے اوراگر یہی صورتحال جاری رہی تو پبلک ٹرانسپورٹربھی پہیہ جام ہڑتال شروع کرے گی جس کی ذمہ داری حکومت وقت اور محکموں پر ہوگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -