نوشہرہ نوجوان نے خود کو گولی مار  کر اپنی زندگی کا چراغ گل کر دیا

      نوشہرہ نوجوان نے خود کو گولی مار  کر اپنی زندگی کا چراغ گل کر دیا

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ)نوشہرہ نوجوان نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا چراغ گل کر دیا ریسکیو نوشہرہ نے ڈیڈ باڈی کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی واقعات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے گنڈیری بالاں کے مقام پر ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو بلٹ انجری کی کال موصول ہوئی نوشہرہ ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو اطلاح ملتے ہی میڈیکل ٹیمیں جائے حادثہ پر روانہ کر دی گئی اطلاعات کے مطابق محمد علی ولد شرفت خان عمر 14 سال سکنہ گنڈیری بالاں نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی جس سے محمد علی ولد شرافت موقع پر ہی جاں بحق ریسکیو نوشہرہ کی میڈیکل ٹیم نے ڈیڈ باڈی کو پوسٹ مارٹم کیلئے  DHQ ہسپتال نوشہرہ منتقل کیا۔

نوشہرہ(بیورورپورٹ)نوشہرہ جی ٹی روڈ حکیم آباد کے قریب تیز رفتار ٹرک  کاموٹر سائیکل کوٹکر ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شخص شدید زخمی ہوگیا ٹرک ڈائیور موقع سے فرار پولیس نے ٹرک قبضہ میں لیکرتفتیش شروع کردی واقعات کے مطابق محمد افضل ولد زین الدین سکنہ ادینہ صوابی نے زخمی حالت میں پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ سپلائی ڈپو نوشہرہ میں ڈیوٹی کرنے کے بعد اپنے ساتھی شیر ولی ولد میر محمد سکنہ مصر بانڈ ہ کے ساتھ موٹر سائیکل پر گھر جارہے تھے کہ جب کہ جب حکیم آباد اسٹاپ کے قریب پہنچے تو ٹرک نے پیچھے سے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں شیرولی موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ میں شدید زخمی ہوگیا۔ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے ٹرک قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کردی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -