پشاور فالکن کی ٹیم کی برتری، ڈی آئی خان کو آٹھ گول سے ہرادیا
پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور کے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم کے آسٹرو ٹرف پر کے پی نیشنل ہاکی لیگ کے سلسلے میں پشاور فالکن اور ڈی آئی خان کی ٹیم کے مابین مقابلہ ہوا جو پشاور فالکن کی ٹیم نے جیت لیا، میچ کے آغاز میں ہی پشاور فالکن کی ٹیم کا پلڑا بھاری رہا، پشاور کی ٹیم کی جانب سے جنید اور حنان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو دو گول کئے جبکہ نویز اور عثمان نے ایک ایک گول کیا پہلے ہاف تک پشاور فالکن کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی جو میچ کے اختتام تک جاری رہی، دوسرے ہاف میں ڈی آئی خان کی ٹیم کی طرف سے کریم، اعجاز نے گول کئے یوں کے پی نیشنل ہاکی لیگ کا یہ مقابلہ تین کے مقابلے میں پشاور فالکن کی ٹیم نے آٹھ گول سے جیت لیا.