نوشہرہ، سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی، 374اشتہاری، 154منشیات فروش گرفتار

نوشہرہ، سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی، 374اشتہاری، 154منشیات فروش گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


         نوشہرہ(بیورورپورٹ)نوشہرہ ماہ ستمبر میں نوشہرہ پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیاں۔374 اشتہاری،151منشیات فروش گرفتار۔113کلوگرام چرس،13کلوگرام آئس، 11کلوشنکوف اور179پستول برآمد۔ 04 خونی دشمنیاں دوستی میں تبدیل ڈسٹرکٹ پولیس افیسرڈاکٹر محمد اقبال کی سربراہی میں نوشہرہ پولیس کی امن وامان کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے ماہ ستمبر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیاں کی گئی۔روزانہ کی بنیاد پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب374 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتارکرلیا گیا۔نوجوان نسل اور معاشرے کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے والے منشیات فروشوں اور سمگلروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے151منشیات فروشوں کو پابند سلاسل کیا گیا۔جن کے قبضے سے 113کلوگرام چرس اور13کلوگرام آئس،13کلوگرام ہیروئن اور06کلوگرام افیون  برآمد کر لی گئی۔مختلف کاروائیوں کے دوران871مشتبیہ افراد کو چھان بین کیلئے تھانہ جات منتقل کرکے قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔امن وامان برقرار رکھنے کیلئے 1389افراد سے انسدادی کاروائیاں عمل میں لائی گئی۔جرائم پیشہ افراد سے 11 کلاشنکوف،179 پستول،23رائفلیں اور15ہزارمختلف بور کارتوس برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے۔پولیس افسران کی ضلع میں مختلف مقامات پر علاقہ مشران کیساتھ میٹنگز کا انعقاد کیا گیا۔جس سے 04خونی دشمنیاں دوستی میں تبدیل ہوئی اور انشا اللہ یہ سفر اسی طرح جاری رہے گا۔بغیر قانونی رہائش پذیر 66 افراد کیخلاف قانونی کاروائی کی گئی۔ عوام کے جان ومال کا تحفظ پولیس کے اولین فرائض میں شامل ہے۔ امن وامان کے قیام کو ممکن بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں جائینگے۔