تخت بھائی میں اشتہاری  مجرمان کیخلاف کارروائی جاری

تخت بھائی میں اشتہاری  مجرمان کیخلاف کارروائی جاری

  

تخت بھائی ( تحصیل رپورٹر) پولیس کا ضلع بھر میں مجرمان اشتہاریوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری۔11مجرمان اشتہاری اور انکے 08 سہولت کاروں سمیت 110 مشتبہ افراد گرفتار۔بھاری مقدار میں اسلحہ اورمنشیات برآمد تفصیلات کے مطابق حکومتی احکامات کے پیش نظر ضلعی پولیس نے مجرمان اشتہاریوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ضلع بھر میں کارروائیوں  کے دوران 11مجرمان اشتہاری اور انکے 08 سہولت کاروں سمیت 110مشتبہ افراد کو گرفتار کیاگیا۔کارروائیاں تھانہ تھانہ سٹی، صدر، پارہوتی، طورو، جبر، چورہ، رستم، تخت بھائی، لوندخوڑ، شیرگڑھ اور تھانہ خرکی کی حدود میں کی گئی۔کارروائیوں کے دوران گرفتارعناصر کے قبضے سے 03 کلاشنکوف، 04 رائفل، 02 بندوق، 33پستول اور 452 عددکارتوس جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 04منشیات فروش کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے مجموعی طور پر 5135گرام چرس، 250 گرام ہیروئن اور 35 گرام آئس برآمد ہوکر گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -