جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائیگی،ڈی پی او چارسدہ

    جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائیگی،ڈی پی او ...

  

چارسدہ (بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ آصف بہادرخان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔پولیس ہیڈکوارٹرز چارسدہ پہنچنے پر پولیس کے چاق وچوبندد ستے نے سلامی پیش کی۔ ڈی پی او چارسدہ نے یادگارپولیس شہداء پر حاضری دی اور پھول بھی چڑھائے۔ تفصیلات کے مطابق نوتعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ آصف بہادرخان نے اپنے عہدے کا چارچ سنبھالیا۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے ڈی پی او چارسدہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن سجاد خان سمیت تمام ڈی ایس پیز نے ڈی پی او چارسدہ کو خوش آمدید کہا۔اس موقع پر ڈی پی او چارسدہ نے یاد گارپولیس شہداء  پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ڈی پی او چارسدہ آصف بہادر خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہوئے کہا کہ امن وامان کے قیام کے لئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹھوس اور بھر پور اقدامات اٹھائیں جائینگے،پولیس افسران بھتہ خور، سود خور، لینڈ مافیا، منشیات فروش و منشیات سمگلروں کے خلاف کاروائیاں تیز کریں، کوئی بھی آفیسر بدمعاش اور جرائم پیشہ افراد سے کسی قسم کا تعلق یا رابطہ نہ رکھیں۔ انہوں نے کہا چارسدہ پولیس بہادر پولیس ہے تھانہ جات و گاردات کی سیکیورٹی اور ان کی صفائی ستھرائی کے معائنہ کے لئے تھانہ جات، چوکیات اور گاردات سمیت حساس مقامات کے دورے وقتافوقتا کریں۔ عوام دوست پولیسنگ کو فروغ دیا جائے گا۔منشیات اور دیرینہ دشمنیوں کے خاتمے کے لئے مہم کو برقرار رکھا جائے۔ تمام افسران انوسٹی گیشن سٹاف سے میٹنگ کیا کریں۔ ضلع میں اسلحہ نمائش بالکل برداشت نہیں کیا جائے گا، ناجائز اسلحہ و اسلحہ نمائش کے خلاف پولیس کاروائی کریں۔ ڈی پی او چارسدہ نے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری کی ہدایات کی روشنی میں منشیات کے خاتمے کے لئے تشکیل شدہ نارکوٹکس ایراڈیکشن ٹیم اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لائیں۔ ٹریفک کے مسائل کو جلد از جلد حل کئے جائے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کریں۔ مزید انہوں نے کہا تمام پولیس جوانان خوبصورت اور صاف ستھرا ٹرن آوٹ کا استعمال کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -