فقیر آباد پولیس تھانہ کو ماڈل بنایا جائیگا،آصف خان 

  فقیر آباد پولیس تھانہ کو ماڈل بنایا جائیگا،آصف خان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹی رپورٹر) تھانہ فقیر آباد کو ماڈل پولیس سٹیشن بنایاجائیگا جس میں عوام کی سہولت کیلئے آسان انصاف پروگرام ڈیسک‘ ویمن ڈیسک او ر ڈی آر سیز کا قیام عمل میں لایاجائیگا جس سے عوام کو فوری انصاف فراہم کیاجائیگا‘ تھانوں کی دیگر امور کو بھی جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا ‘ بہتر پولیسنگ کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال عمل میں لایا جارہا ہے یہ باتیں ممبر صوبائی اسمبلی وفوکل پرسن برائے میگا پراجیکٹس و احیائے پشاور آصف خان نے تھانہ فقیر آباد اور بشیر آباد کے دورہ کے دوران کہیں‘ سی سی پی او پشاور عباس احسن بھی انکے ہمراہ تھے‘ممبرصوبائی اسمبلی نے فقیر آباد تھانے کامعائنہ کیا اورتھانے میں جار ی تعمیراتی کاموں بارے میں ایم پی اے کو تفصیل سے بریفنگ دی گئیں  اس موقع پر ایم پی اے کو بتایاگیا کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا کی ہدایت پر پشاور کے پانچ تھانوں کو ماڈل پولیس سٹیشن بنانے کے حوالے سے فقیر آباد پولیس سٹیشن پربھی  تعمیراتی کا م جاری ہے جس کے بعد یہاں پر آسان انصاف پروگرام ڈیسک قائم کیاجائیگا‘آسان انصاف مراکز میں خواتین، بچوں، بزرگ شہریوں کی قانونی مدد کیلئے الگ کاؤنٹر قائم کیا جائے گا جس میں عوام کے مسائل فوری حل کئے جائینگے جبکہ ڈی آر سیز کا قیام بھی عمل میں لایا جائیگا جس میں عوام کے مسائل حل روایتی جرگہ کے ذریعے حل کئے جائینگے جبکہ خواتین کے مسائل کے حل کیلئے ویمن ڈیسک کا قیام بھی عمل میں لایاجائیگاجس میں خواتین اہلکار بھی تعینات کی جائیگی جس میں خواتین اب بلاجھجک اپنے مسائل سے خواتین پولیس کو آگاہ کریگی اور خواتین پولیس انکے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار اداکریگی جس کے بعد ممبر صوبائی اسمبلی آصف خان نے سی سی پی او عباس احسن کے ہمراہ  بشیر آباد میں تعمیر ہونے والا پولیس چوکی کا معائنہ کیا جس میں بشیر آباد اور حسن گڑھی اور ملحقہ علاقوں  میں امن وامان قائم ہوگا جس پر  تعمیراتی کام جار ی ہے جو مقررہ وقت پر مکمل ہوجائیگا  اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی و فوکل پرسن برائے میگا پراجیکٹس آصف خان نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا کاکے پی کے میں مثالی پولیس کیلئے خدمات شاندار ہیں جنہوں نے پولیس کو آزاد بنایاہے جس میں کوئی بھی ایم پی اے یا اعلی شخصیات کی مداخلت نہیں ہوتی اور حقدار کو اسکا حق دلانے میں اپنا کردار اداکرتی ہے ایم پی اے نے کہاکہ حکومت خیبر پختونخوا کا بڑا ا قدام جس میں پشاور کے پانچ تھانوں ماڈل پولیس سٹیشن بنایا جارہے جس میں تھانہ فقیر آباد بھی شامل ہے جس میں تعمیراتی کام بھی جاری ہے جو جلد مکمل ہوگی اور جس میں عوام اپنے مسائل حل کرینگے جبکہ بہتر پولیس کیلئے  تھانوں کی دیگر امور کو بھی جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا بہتر پولیسنگ کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال عمل میں لایا جا ئیگا