شبقدر میں تیز بارش ژالہ باری آندھی اور طوفان نے تباہی مچا دی

     شبقدر میں تیز بارش ژالہ باری آندھی اور طوفان نے تباہی مچا دی

  

شبقدر(نمائندہ خصوصی)تحصیل شبقدر میں تیز بارش ژالہ باری  آندھی اور طوفان نے تباہی مچا دی سیلابی پانی شبقدر بازار کی شاہراہوں مارکیٹوں اور قریبی آبادی میں داخل ہو گیا۔ تاجروں دوکانداروں اور مکینوں کے کروڑوں روپے کا نقصان ہو گیا تفصیلات کیمطابق تحصیل شبقدر میں منگل کی رات سے شروع ہونے والی بارش کے ساتھ ژالہ باری تیز آندھی اور طوفان کے باعث شبقدر بازار کے  شاہراہوں قریبی آبادی مارکیٹوں اور دوکانوں سمیت شبقدر فرنٹیئر کنسٹیبلری فورٹ میں سیلاب کا پانی داخل ہو گیا ہے جس کی وجہ سے کروڑوں روپے کا مالی نقصان پہنچ گیا ہے جبکہ شاہراں میں سیلابی پانی کھڑا ہونے سے قبائلی اضلاع مہمند اور باجوڑ دیگر علاقوں کے مسافروں ٹرانسپورٹروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور  شبقدر کے سینکڑوں سکول بچے بھی سیلاب کے باعث سکول نہ جا سکے رات بھر تیز بارش ژالہ باری کے باعث علاقے میں کھڑی فصلوں اور باغات کو بھی نقصان پہنچ گیا ہے کئی عمارتوں کی دیواریں گر گئی جبکہ ارنڈہ سمنات رابطہ پل کو بھی  سیلاب نے کافی نقصان پہنچا دیا ہے   جس کے باعث ہزاروں لوگ گھروں میں محصور ہو گئے ہیں شبقدر بازار کی  شاہراہیں مارکیٹیں قریبی علاقوں کے مکانات سیلابی پانی میں ڈوب گئے کروڑوں روپے کا مالی نقصان ہو گیا لیکن ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے امدادی سرگرمیوں میں تاحال  کہی نظر نہیں آئے جس کی وجہ سے سیلاب متاثرین کی پریشانیوں اور مشکلات میں اضافہ ہو گیا تیز آندھی طوفان اور بارش سے تاحال کوئی جانی نقصان نہیں ہوا صوبائی حکومت شبقدر میں سیلاب متاثرین کو فوری مدد فراہم کرے بصورت دیگر شبقدر بازار کے تاجر تنظیموں اور قریبی علاقوں کے مکینوں نے غم و غصہ میں سخت گیر احتجاجی مظاہروں کی دھمکی دیدی ہے یاد رہے کہ تیز آندھی طوفان بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے تحصیل شبقدر کے تمام بجلی فیڈرز پر بجلی بند ہے جس کی وجہ سے مساجد اور گھروں میں پانی بھی ناپید ہو گیا اور علاقہ عوام سخت مشکلات سے دوچار ہو گئے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -