پشاور ریلوے ایمپلائز پریم کا مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پشاور ریلوے ایمپلائز پریم کا مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر)پاکستان ریلوے ایمپلائز  (پریم) یونین کے مرکزی چیف آرگنائزر ابوسعید جعفری نے کہا ہے کہ نااہل حکومت کی مسلسل مہنگائی نے غریب عوام کا جینا حرام کردیا۔ روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب عوام کی قوت خرید انتہائی کم کردی ہے۔ مسلسل مہنگائی سے  ریلوے کے ملازمین میں رشوت بڑھنے کا اندیشہ ہے کیونکہ کم تنخواہ اور زیادہ اخراجات کی وجہ ملازمین اپنے گھریلو ضروریات پوری نہیں کر سکیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پشاور پریس کلب کے سامنے مہنگائی کے خلاف مظاہرے سے خطاب کے دوران کیا۔ اس دوران پریم یونین سی بی اے پشاور ڈویژن کے کابینہ سمیت کثیر تعداد میں ریلوے ملازمین موجود تھے۔ مظاہرے سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ مہنگائی روز بروز بڑھ رہی ہے  جبکہ ملازمین اور مزدوروں کی تنخوا ہ نہیں بڑھائی جا رہی ہے  جس کی وجہ غریب عوام پریشان حال ہیں۔ انہوں نے کہا رریاست مدینہ کے دعویداروں کو چاہیے کہ وہ اپنی تنخواہ غریب مزدور کی برابر کرے یا مزدور کی تنخواہ حکام کے برابر کر دیں۔  بڑھتی ہوئی مہنگائی سے ملک کے اندر جرائم میں اضافہ ہوگا،اس موقع پر مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پشاور ڈویژن کے صدر جہانگیر خان نے کہا کہریلوے میں نجکاری کے نام پر بندر بانٹ بند کیا جائے ملازمین کی ٹی اے بند ہونے ہونے سے مالی مشکلات ہیں لہذا ملازمین کی معاشی قتل عام بند کیا جائے  انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ریلوے ملازمین کے کئی مسائل ہیں جن میں  پروموشن، اکاونٹس میں  ملازمین کی سرپلس پول  ختم کرنا اور ٹی ایل پی ملازمین کی مستقلی جیسے مسائل شامل ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ریلوے ملازمین کے مذکورہ تمام مسائل ختم کرنے کے لیے فوری طور پر ٹھوس اقدامات کریں اور ساتھ ہی عوام پر رحم کرکے مہنگائی کی بے قابو جن کو بوتل میں بند کریں۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -