ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ کی زیرِ صدارت کورونا ویکسینیشن سے متعلق اجلاس

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ کی زیرِ صدارت کورونا ویکسینیشن سے متعلق اجلاس

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ کی زیرِ صدارت کورونا ویکسینیشن سے متعلق ایک اہم اجلاس ہوا جس میں محکمہ صحت، محکمہ تعلیم، ٹی ایم اے ڈیرہ اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے نیشنل کمانڈ اپریشن سنٹر کی طرف سے جاری ہدایات پر عملدرآمد کے سلسلے میں متعلقہ افسران کو ذمہ داریا ں تفویض کیں۔ ڈپٹی کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ اور اس کے تدارک کیلئے ویکسینیشن انتہائی ضروری ہے اس لئے عوام کو اس بارے آگہی کے ساتھ ساتھ کورونا ویکسینیشن کا پابند بنانا ہوگا تاکہ اس موذی اور جان لیوا مرض سے نجات کو ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ دوسروں ملکوں کی نسبت پاکستان کے کورونا کے خلاف اقدامات انتہائی حوصلہ افزا ہیں تاہم اس سلسلے میں مزید جانفشانی سے کام کرنا ہوگا تاکہ اپنے ملک کی وقار کو مزیدبلند کیا جا سکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -