سو فیصد فنڈز ریلیز ہونے والی سکیموں کو جلد مکمل کیا جائے،شکیل ایڈوکیٹ 

    سو فیصد فنڈز ریلیز ہونے والی سکیموں کو جلد مکمل کیا جائے،شکیل ایڈوکیٹ 

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ شکیل احمد خان ایڈووکیٹ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ پورے صوبے میں جن سکیموں کیلئے سو فیصد فنڈز ریلیز کر دئے گئے ہیں انہیں جلد از جلد مکمل کیا جائے، اس کے علاوہ صوبے کی تمام خالی آسامیوں کو بھی کو جلد از جلد پر کیا جائے۔ یہ ہدایات انہوں نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سیکرٹریٹ پشاور میں 22-2021 کے اے ڈی پی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی، اجلاس میں سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ادریس خان، چیف انجینئر نارتھ عبدالسمیع اور چیف انجینئر ساوتھ  عبدالطیف خان کے علاوہ صوبے بھر کے ایکسئین اور ایس ڈی اوز نے شرکت کی، اجلاس میں صوبائی وزیر  کو صوبے بھر میں تمام جاری اور مکمل شدہ سکیموں پر تفصیلی بریفننگ دی گئی۔  اس موقع پر شکیل خان نے سکیموں پر سست رفتاری کے ساتھ کام کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سکیموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے ایس ڈی اوز کو مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ مکمل شدہ سکیموں کی آمدنی میں اضافہ کریں۔  اس سلسلے میں متعلقہ ایم پی ایز کے علاوہ ڈپٹی کمشنرز، علاقہ عمائدین اور مساجد کے پیش امام کے ساتھ ملاقات کریں۔  اور مین سٹریم میڈیا و سوشل میڈیا پر مہم بھی چلائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نے تقریباً 75 فیصد سکیموں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا ہے۔  اور ایس ڈی اوز کو پرانی مشینری کو ہر ضلع کے ہیڈکوارٹر میں جمع کرنے کی اور چیف انجینئرز کو ان کی جائزہ لینے کی ہدایت کی۔  اس کے علاوہ انہوں نے پائپوں کے لیکج کو جلد از جلد مرمت کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -