چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس، عام انتخابات کیلئے انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کا فیصلہ، ڈسکہ الیکشن کی رپورٹ پر ان کیمرہ بریفنگ

چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس، عام انتخابات کیلئے انتخابی فہرستوں پر ...

  

         اسلام آباد(آئی این پی) الیکشن کمیشن نے انتخابات 2023میں تجدید شدہ انتخابی فہرستیں استعمال کرنے کیلئے انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کافیصلہ کر لیا جبکہ آئندہ انتخابات کے انعقاد سے قبل تمام ضروری انتظامات کی بروقت تکمیل کو بھی یقینی بنانے کا حکم دیدیا، الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ بھی کیا ہے کہ آئندہ انتخابات کیلئے نئی حلقہ بندی حکومت کی طرف سے شائع شدہ آبادی کے اعدادوشمار کو سامنے رکھ کرازسرنو کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کو ڈسکہ الیکشن انکوائری رپورٹ پر ان کیمرہ بریفنگ بھی دیدی گئی۔منگل کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن کا  اہم اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ جس میں ممبران الیکشن کمیشن  کے علاوہ سیکرٹری الیکشن کمیشن، چاروں صوبائی الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے سینئر افسران نے شرکت کی۔صوبہ خیبرپختونخوامیں لوکل گورنمنٹ انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو بریف کیا گیا کہ21ستمبر 2021کو الیکشن کمیشن میں لوکل گورنمنٹ انتخابات کے انعقاد  کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی تھی۔ جس میں صوبائی حکومت  کے نمائندگان نے دوران سماعت الیکشن کمیشن کو  بتایا  تھا کہ صوبائی حکومت لوکل گورنمنٹ انتخابات مرحلہ وار کروانا چاہتی ہے  اورطے پایا کہ  پہلے مرحلے کے انتخابات نومبر 2021میں کرائے جائیں، الیکشن کمیشن نے ہدایت کی تھی کہ الیکشن کمیشن کے تحریری  فیصلہ کا انتظار کئے بغیر فوری طور پر آئندہ  لوکل گورنمنٹ  انتخابات  کی مرحلہ وار ترتیب اور اضلاع کی تفصیل الیکشن کمیشن کو مہیا کی جائے لیکن تاحال صوبائی گورنمنٹ کی طرف سے کوئی موقف یا مراسلہ موصول نہیں ہوا۔الیکشن کمیشن  کو مزید بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن  الیکشن کے انعقاد کیلئے تیار ہے۔ 

نئی حلقہ بندیاں 

مزید :

صفحہ اول -