افغانستان سے واپس جانیوالے امریکی فوجی نے خودکشی کرلی

      افغانستان سے واپس جانیوالے امریکی فوجی نے خودکشی کرلی

  

واشنگٹن (این این آئی) افغانستان سے انخلا کے بعد واپس امریکا جانے والے فوجی اہلکار نے خودکشی کرلی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فوجیوں کی جانب سے خودکشی کے واقعات گزشتہ ماہ پیش آئے جہاں افغانستان میں رہ کر آنے والے 3 اہلکاروں نے خودکشی کی۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 16 ستمبر کو 21 سالہ اہلکار نے ٹیکساس میں خودکشی کی جس کے اگلے ہی روز مزید دو اہلکاروں نے کیلیفورنیا اور واشنگٹن میں زندگی کا خاتمہ کیا۔رپورٹس کے مطابق خودکشی کرنے والے اہلکاروں کی عمریں 30 سال کے لگ بھگ ہیں تاہم خودکشی کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ خودکشی کرنے والے اہلکار نفسیاتی مسائل کا شکار تھے۔رپورٹس کے مطابق خودکشی کرنے والوں میں ایک وہ فوجی اہلکار بھی شامل ہے جو حال ہی میں افغانستان سے انخلا کرنے والے آخری دستوں میں شامل تھا۔

خودکشی 

مزید :

صفحہ اول -