کنفیگریشن خرابی سے سروس بند  ہوئی، ڈیٹا لیک نہیں ہوا، فیس بک

کنفیگریشن خرابی سے سروس بند  ہوئی، ڈیٹا لیک نہیں ہوا، فیس بک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک(این این آئی)دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ نے 4اور 5اکتوبر کی درمیانی شب 6گھنٹے تک دنیا بھر میں اپنی تمام سروسز کی بندش پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کنفگریشن خرابیوں کی وجہ سے ان کی سروس رکی۔میڈیارپورٹس کے مطابق سروس کی بندش کے بعد اب فیس بک نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے دعوی کیا کہ ان کے ڈیٹا سینٹر کے سسٹم میں کنفگریشن خرابیوں کی وجہ سے اس کی سروس بند ہوئی۔فیس بک کی جانب سے بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ انجینئرز کی ٹیم نے ہنگامی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے پتہ لگایا کہ سروسز کیوں بند ہوئیں اور معلوم ہوا کہ کمپنی کے ٹریفک نیٹ ورک اور ڈیٹا سینٹر کے درمیان کچھ آلات کے خراب ہونے کی وجہ سے ان کی سروس بند ہوئی۔بلاگ میں سروس متاثر ہونے پر صارفین سے معذرت کی گئی اور ساتھ ہی دعوی کیا گیا کہ 6 گھنٹے تک بند رہنے والی سروس میں صارفین کے ڈیٹا لیک ہونے یا اکاونٹس ہیک ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔کنفگریشن دراصل ایک نظام ہے، مثلا کمپیوٹر سسٹم کی تمام چیزیں، ہارڈویئر، سافٹ ویئر، کی بورڈز اور ماوس کنفگریشن کہلاتی ہیں اور ان آلات میں سے اگر کوئی بھی چیز خراب ہوگی تو کمپیوٹر کی سروس متاثر ہوگی۔
فیس بک

مزید :

صفحہ اول -