پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز

  پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے آئی ایف ایم کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہو گیا،سیکریٹری خزانہ،چیئرمین ایف بی آر بھی مذاکرات میں شریک۔ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف حکام رواں مالی سال کے دوران معاشی اہداف کا جائزہ لیں گے۔بجٹ میں رکھے گئے ٹیکس اہداف، معاشی گروتھ کا جائزہ لیا جائے گا۔ آئی ایم ایف حکام کے ساتھ یہ  چھٹے اور ساتویں دور کے مذاکرات کا آغاز ہے۔چیئرمین ایف بی آر آئی ایم ایف حکام کو محصولات کے اہداف پر بریفنگ دیں گے۔ سیکرٹری وزارت خزانہ آئی ایم ایف حکام کو معاشی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔ مذاکرات رواں ہفتے تک جاری ر ہیں  گے۔ آئی ایم ایف حکام توانائی شعبے کے گردشی قرضہ کا بھی جائزہ لیں گے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان چھ ارب ڈالر قرض کا معاہدہ تعطل کا شکار تھا۔ 
آئی ایم ایف مذاکرات

مزید :

صفحہ اول -