پاکستان، ایران کا دوطرفہ تجارتی، سیاسی تعاون بڑھانے کیلئے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق

پاکستان، ایران کا دوطرفہ تجارتی، سیاسی تعاون بڑھانے کیلئے کوششیں جاری رکھنے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
        اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)  پاکستان اور ایران نے  دو طرفہ تجارتی، اقتصادی و سیاسی تعاون کے فروغ کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مسئلہ کشمیر پر  ایران کی جانب سے پاکستان کے موقف کی مسلسل اور غیر متزلزل حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ  پاکستان اور ایران کے مابین بین الاقوامی فورمز پر نکتہ نظر میں مماثلت اور باہمی تعاون خوش آئند ہے،افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے پاکستان اور ایران کی سوچ میں ہم آہنگی باعث اطمینان ہے،ضرورت اس امر کی ہے کہ عالمی برادری افغانوں کو درپیش انسانی و معاشی بحران کے خطرے سے نمٹنے کیلئے، ان کی معاونت کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے، انہوں نے ان خیالات کا اظہار  منگل کو ایران کے نائب وزیر خارجہ علی باقری  کی وفد کے ہمراہ  وزارت خارجہ آمد کے بعد ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا، ملاقات  میں سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی بھی اس ملاقات میں موجود تھے، ملاقات کے دوران  دو طرفہ تعلقات،مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ،افغانستان کی ابھرتی ہوئی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ  خیال کیا گیا، وزیر خارجہ نے ایران کے نائب وزیر خارجہ علی باقری کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا اور  ایران کو شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت ملنے پر مبارکباد دی، شاہ محمود قریشی  نے 26اگست کو کیے گئے اپنے دورہ  ایران کے دوران، بھرپور میزبانی پر ایرانی نائب وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا، دونوں رہنماؤں نے دوشنبے میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان اور ایرانی صدر رئیسی کی ملاقات میں کیے گئے مشترکہ فیصلوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا،دونوں رہنماؤں کے درمیان پاکستان اور ایران کے مابین دو طرفہ تجارتی، اقتصادی و سیاسی تعاون کے فروغ کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق  کیا گیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گذشتہ سال کے دوران پاکستان اور ایران کے مابین  دو اضافی کراسنگ پوائنٹس کا کھلنا دونوں ممالک کی عوام کیلئے یکساں فائدے کا باعث ہو گا،  وزیر خارجہ نے پاکستان اور ایران کے درمیان اپریل 2021کو طے پانے والے باڈر مارکیٹوں کے قیام کے معاہدے کو سراہتے ہوئے ان مارکیٹس کے جلد قیام کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان سے ہر سال زائرین کی کثیر تعداد ایران میں مقدس مقامات کی زیارت کیلئے جاتی ہے، پاکستان نے زائرین کو ممکنہ سہولیات کی فراہمی کیلئے نء زائرین مینجمنٹ پالیسی کا اعلان کیا ہے، وز خارجہ نے ایران کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی مسلسل اور غیر متزلزل حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کے مابین بین الاقوامی فورمز پر نکتہ نظر میں مماثلت اور باہمی تعاون خوش آئند ہے  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا  ہے کہ پاکستان کینیا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، انگیج افریقہ پالیسی، ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، پاکستان کینیا کے ساتھ اقتصادی، تجارتی و دفاعی تعاون کے فروغ کیلئے پرعزم ہے، ہمسایہ ہونے کے ناطے افغانستان میں انسانی و معاشی بحران پر گہری تشویش ہے، عالمی برادری افغانوں کو انسانی و معاشی معاونت کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کینیا کی وزیر خارجہ ریچل اومامو کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں اقتصادی تعاون، افغانستان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ماہ اکتوبر کیلئے سکیورٹی کونسل کی صدارت کا منصب سنبھالنے پر کینیا کی وزیر خارجہ کو مبارکباد دی، دونوں وزرائے خارجہ کے مابین افغانستان کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی سے قطرکے سفیرشیخ سعودبن عبدالرحمان الثانی نے ملاقات کی،ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اورمختلف شعبوں میں تعاون کیفروغ پرتبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں قطر کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی کی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان اور قطر کے مابین دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کااعادہ کیا،قطری سفیر نے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کو دوحہ فورم میں شرکت کی دعوت دی اور پاکستان اور قطر کے مابین دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
شاہ محمود قریشی

مزید :

صفحہ اول -