ریلوے کے ہزاروں ریٹائرڈ ملازمین کئی سال بعد بھی اپنے واجبا ت سے محروم

       ریلوے کے ہزاروں ریٹائرڈ ملازمین کئی سال بعد بھی اپنے واجبا ت سے محروم

  

           لاہور (دیبا مرزا سے)پا کستان ریلو ے کو اپنی جو انی دینے والے ہزا روں ملا ز مین ریٹا ئر منٹ کے کئی سال بعد بھی اپنے واجبا ت سے محروم ہیں، ریلو ے نے واجبا ت کی عدم ادائیگی سے انکے گھروں کے چو لہے ٹھنڈے کر دیئے، دوسری طرف گریجوا یٹی اور پنشن کے حصو ل کیلئے دربدر کی ٹھو کر یں کھا نے والے سیکڑوں ریٹائرڈملا ز مین دار فانی سے کوچ کرچکے ہیں جبکہ آج بھی ریلو ے اپنے ملا زمین کے 16ارب روپے کا نا دہندہ ہے۔ تفصیلا ت کے مطا بق پا کستا ن ریلو ے کے ہی فنا نس ڈیپا رٹمنٹ نے اس حوالے سے اپنے ملا زمین کے ساتھ ظلم کا پردہ چا ک کر دیا، فنا نس ڈیپا رٹمنٹ کے جا ری کردہ اعدادوشما ر کے مطا بق 2019 سے ریٹائرڈ ملا زمین کو تا حا ل گریجوا یٹی کی مد میں سا ڑھے پا نچ ارب روپے کی رقم نہیں ملی جبکہ دورا ن ملا زمت وفا ت پا نیوالے ملا زمین کے پسما ندگا ن 2014سے4ارب روپے کے واجبا ت سے محروم ہیں نیز پا کستا ن ریلو ے کے ریٹائرڈ ملا زمین کی سا ڑھے تین ارب روپے کی پنشن واجب الادا ہے جبکہ حا ضر سروس ملا زمین بھی 3ارب روپے کی تنخواہ وصولی کے منتظر ہیں،علاوہ ازیں ریٹا ئرڈ ریلو ے ملا زمین کو تین ما ہ سے پنشن میں ادائیگی کی اضا فی رقم بھی نہیں ملی۔ اس حوالے سے متا ثرین کا کہنا ہے کہ کتنے ظلم کی با ت ہے کہ ہم نے ریلو ے کو جوا نیا ں دیں لیکن آج  بڑھا پے میں ہما رے جا ئز حق گریجوا یٹی، پنشن وغیرہ سے ریلو ے افسرا ن ہمیں محروم رکھ رہے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ ہما ری وزیر اعظم سے اپیل ہے کہ اس معاملے کا نوٹس لیں اور ہمیں ہما را جائز حق دلوائیں۔ اس حوالے سے  روزنا مہ ”پا کستا ن“ سے گفتگو کر تے ہو ئے ترجمان ریلو ے نا زیہ جبیں کا کہنا ہے کہ ہم نے گزشتہ ما ہ کے دورا ن ساڑھے 6 ارب روپے کی رقم پنشن کی صورت میں ادا کی ہے بقا یا جا ت بھی ادا کر دیئے جا ئیں گے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ ساڑھے 9ارب کے فنڈز کیلئے فنا نس ڈیپا رٹمنٹ کو خط لکھا جا چکا ہے جیسے ہی فنڈز منظور ہونگے حقداروں تک پہنچا دئیے جائینگے۔

ریلوے ملازمین

مزید :

صفحہ اول -