ایمنسٹی انٹرنیشنل کی طرف سے  افغان طالبان پر جنگی جرائم  کے ارتکاب کے الزامات

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی طرف سے  افغان طالبان پر جنگی جرائم  کے ارتکاب کے ...

  

 لندن (آن لائن)انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق افغانستان میں طالبان شدت پسندوں نے ملک کی اقلیتی ہزارہ برادری کے کئی افراد کو قتل کیا۔ ایمنسٹی نے کہا ہے کہ مرکزی افغان صوبے دائی کنڈی میں غیر فعال افغان حکومت کی سکیورٹی فورسز کے نو اہلکاروں کو طالبان نے بغیر کوئی مقدمہ چلائے سزائے موت دے دی۔ ایمنسٹی نے کہا ہے کہ گرچہ یہ افراد ہتھیار ڈال چکے تھے، پھر بھی انہیں موت کی سزا دے دی گئی۔ ایسے دو سکیورٹی اہلکار فرار ہونے کی کوشش میں مارے بھی گئے۔ اس کے علاوہ اس موقع پر فائرنگ کے تبادلے میں ایک سترہ سالہ لڑکی سمیت دو عام شہری بھی ہلاک ہو گئے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق موت کی یہ سزائیں جنگی جرائم کے زمرے میں آتی ہیں۔   

 الزامات

مزید :

صفحہ اول -