آرمی چیف سے سعودی رائل نیول فورسز کے کمانڈر کی ملاقات

آرمی چیف سے سعودی رائل نیول فورسز کے کمانڈر کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       راولپنڈی (مانیٹرنگ نگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی، دوستانہ اور گہرے تعلقات ہیں، دونوں ممالک نے تعلقات کو پائیدار شراکت داری میں تبدیل کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف سے سعودی رائل نیول فورسز کے کمانڈر نے ملاقات کی، اس دوران باہمی دلچسپی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغانستان کی صورتحال، علاقائی سکیورٹی کی صورتحال، افواج میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سمندری امور بھی زیر غور آئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی کمانڈر نے افغان صورتحال خاص کر غیر ملکیوں کے انخلا میں پاکستان کے کردار کو سراہا، سعودی کمانڈر نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی، دوستانہ اور گہرے تعلقات ہیں، دونوں ممالک نے تعلقات کو پائیدار شراکت داری میں تبدیل کیا ہے۔ 

مزید :

صفحہ اول -