ملکی ترقی میں تاجر کمیونٹی کے کردار کوقدر  کی نظر سے دیکھتے ہیں،چیئرمین نیب

ملکی ترقی میں تاجر کمیونٹی کے کردار کوقدر  کی نظر سے دیکھتے ہیں،چیئرمین نیب

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب ملک میں سوفیصد ترقی پر پختہ یقین رکھتا ہے، ملکی ترقی میں تاجر برادری کے کردار کونیب قدر اور احترام کی نظر سے دیکھتا ہے۔منگل کو جاری بیان کے مطابق  چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے تاجر برادری سے خطاب اورفیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس کراچی (ایف پی سی سی آئی)، چیمبر آف کامرس لاہور اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس،فلور ملز ایسوسی ایشن،کاٹن جنرز ایسوسی ایشن اور گوادر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے وفود کے ساتھ مختلف ملاقاتیں کیں۔چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب نے قانون کے مطابق انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور انڈر انوائسنگ کے مقدمات ایف بی آر کو بھجوائے ہیں، نیب نے کاروباری برادری کی شکایات کے ازالے کے لیے نیب ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کی نگرانی میں ایک خصوصی ڈیسک بھی  قائم کیا ہے۔ تاجر برادری کے رہنماؤں نے ذاتی دلچسپی لیکر ان کے مسائل کو بروقت حل کرنے کیلئے چیئرمین نیب کی کاوشوں کو سراہا۔ 

چیئرمین نیب

مزید :

صفحہ اول -