نامعلوم موٹر سائیکل سوار رہزنوں کی سوزوکی پر فائرنگ،جوان جاں بحق 2 زخمی 

نامعلوم موٹر سائیکل سوار رہزنوں کی سوزوکی پر فائرنگ،جوان جاں بحق 2 زخمی 

  

 پشاور(کرائم رپورٹر)رحما ن بابا پولیس سٹیشن کی حدود گڑ ھی قمر دین میں نامعلوم مسلح مو ٹر سا ئیکل سوار رہزنو ں نے سو زوکی گاڑی پر فائرنگ کر دی جسکے نتیجے میں جو اں سالہ لڑکا جاں بحق جبکہ دو بھا ئی شدید زخمی ہو گئے۔ واقعا ت کے مطابق گزشتہ روز مجرو ح تمیم ولد قا ری محمد اللہ سکنہ حیا ت آ باد فیز تھری نے رپو رٹ درج کرا تے ہوئے پولیس کو بتایا کہ انکا پشاور ما ڈل سکول رنگ روڈ کے قریب چاکلیٹ اور ٹا فیو ں کا کا ر خا نہ ہے را ت کے وقت فیکٹری سے واپس گھر ا ٓرہے تھے کہ اسی دوران آور ہیڈ پل گڑ ھی قمر دین میں رنگ روڈ پر تین نامعلو م مسلح مو ٹر سا ئیکل سوار وں نے سو زو کی گاڑی کیسا منے آ کر گاڑی روک لیا اور کہا کہ رقم نکالو ں جبکہ انکار کر نے پر مسلح رہزنو ں نے گاڑی پر اندھا دھند فائر نگ کر دی جسکے نتیجے میں اسکا بھائی قا ری محمد عمر جاں بحق جبکہ قا ری زبیع اللہ اور تمیم شدید زخمی ہو گئے جنہیں تشویشنا ک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر انکا علا ج معا لجہ جا ری ہے مجرو حین نے رہزنی کی کو شش ناکا م بنا دی اور مسلح رہزن ارتکاب جر م کے بعد جائے وقو عہ سے فرار ہو گئے پولیس نے نعش کو تحو یل میں لیکر پو سٹما رٹم کیلئے خیبر میڈیکل کا لج پہنچا دیا جہاں پر پو سٹما رٹم کرا نے کے بعد ورثاء کے حوا لے کر دیا گیا۔ پولیس نے قریبی نصب سی سی ٹی وی کیمرو ں کی فوٹیج اور دیگر شواہد اکھٹے کر کے نامعلو م ملزمو ں کیخلاف مقد مہ درج کر لیا گیا ہے۔مقتول قا ری عمر ولد قا ری محمد اللہ کا نما ز جنا زہ گزشتہ شام پا نچ بجے تا ج ا ٓباد کلے جنا ز گا ہ میں ادا کر دی گئی جس میں سیا سی و سما جی شخصیا ت سمیت مختلف مکتبہ فکر کے لو گو ں نے کثیر تعداد میں شر کت کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -