لنڈی کوتل میں محکمہ موسمیات کے جدید مشین کا افتتاح

لنڈی کوتل میں محکمہ موسمیات کے جدید مشین کا افتتاح

  

خیبر(بیورو رپورٹ)ضلع خیبر ہیڈ کوارٹر لنڈی تحصیل کمپاؤنڈ میں قبائلی اضلاع کے تاریخ میں پہلی مرتبہ  محکمہ موسمیات نے موسم پیشگوئی کے لئے جد ید سٹیشن کا افتتاح ڈائریکٹر جنرل میٹرولاجیکل ریاض خان اور ڈائریکٹر جنرل محمد بختیار ایس ڈی یو خیبر پختون خواہ نے کیا جبکہ دیگر مہمانوں میں پراجیکٹ ڈائریکٹر ظہیر الدین بابر.  لنڈی کوتل کے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اشرف الدین تحصیلدار داؤد آفریدی اور دیگر آفیسرز بھی موجود تھے. لنڈی کوتل تحصیل کمپاؤنڈ میں میں محکمہ موسمیات سٹیشن کے افتتاح کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل میٹرولاجیکل محمد ریاض خان میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ پراجیکٹ ایشین ڈیولپمنٹ بینک اور حکومت پاکستان کی اشتراک سے کیا گیا ہیں قبائلی اضلاع میں محکمہ موسمیات  6 سٹیشن قائم کر ینگے جس میں دو ضلع خیبر. دو ضلع مہمند اور دو ضلع باجوڑ میں قائم کی جائے گی. محکمہ موسمیات کے قبائلی اضلاع میں قائم کرنے والے سٹیشن پر 2کروڑ چالیس لاکھ روپے لاگت ائی گی. جوکہ پہلے سٹیشن مکمل ہونے کے بعد  باقاعدہ افتتاح آج محکمہ موسمیات سٹیشن لنڈی کوتل میں کیا گیا. جبکہ اس کے بعد ضلع خیبر وادہ تیراہ میں بھی دوسرا سٹیشن قائم کر دیا جائے گا. ڈائریکٹر جنرل محمد ریاض نے کہا کہ محکمہ موسمیات کے سٹیشن کا بنیادی مقصد بارشوں اور دیگر طوفانی صورتحال سے بروقت آگاہی دینا ہیں جبکہ پانی کی سطح اور موسم ٹرمپیچر بھی معلوم کرے گا تاکہ انہوں نے کہا کہ سرد موسم اور مون سون کی بارشوں کی وجہ سے سیلابی ریلے؛ اور دیگر نقصانات سے سے بچنے کے لئے محکمہ موسمیات بروقت پیشنگوئی دیگی اور موسم کے صورتحال سے سے تمام محکموں کو بروقت آگاہی اور خبر مل جائے گا انہوں نے کہا کہ ملک کے دیگر صوبوں میں میں مزکورہ محکمہ موسمیات کے سٹیشن پہلے سے قائم ہیں چونکہ قبائلی اضلاع میں پہلی بار لنڈیکوتل تحصیل کمپاؤنڈ میں میں محکمہ موسمیات کا سٹیشن قائم کر دیا گیا ہے ہیں جوکہ خوش آئندہ اقدام ہیں. انہوں ے کہا کہ حکومت نے قبائلی مرج اضلاع کے لئے خطیر رقم مختص کی گئی ہیں ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -