بجلی کے ناجائزاستعمال کے خلاف ٹاسک فورس کی کاروائی،51 کنکشن منقطع

    بجلی کے ناجائزاستعمال کے خلاف ٹاسک فورس کی کاروائی،51 کنکشن منقطع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹی رپورٹر) بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دوران پشاورسرکل کی ٹاسک فورسز نے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا،تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹ کنڈوں، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلاف پسکولالہ سب ڈویژن کی ٹیموں نے گیارہ کے وی وڈپگہ 1،2 فیڈرز سے منسلک علاقوں میں گرینڈ آپریشن کیا،آپریشن کے دوران 51  ڈائریکٹ کنکشنوں کو پکڑلیا گیا، جبکہ ڈائریکٹ کنڈوں کے لئے استعمال ہونے والی ایل ٹی تاروں کو اتارلیا گیا، کنڈوں کے ذمہ داروں کے خلاف ایف آئی آر درج کردی گئی ہے، نادہندہ گان سے بقایاجات کی وصولی کے دوران لاکھوں روپے کی ریکوری کی گئی،کنڈوں اوربجلی کا غیرقانونی استعمال کرنے والوں پر واضح کیا جاتا ہے کہ بجلی چوری قطعا برداشت نہیں کی جائے گی اور ان کے لئے اب Zero Tolerence کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بجلی بل ادا نہ کرنے اورکنڈوں اوربجلی چوری کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے ان کی بجلی منقطع کردی جائے گی،