سیکرٹری کی تقرری کیخلاف دائر رٹ کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو نوٹسز جاری 

سیکرٹری کی تقرری کیخلاف دائر رٹ کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(نیوزر پورٹر) پشاور ہائیکورٹ نے بورڈا ٓف ٹیکنیکل ایجوکیشن میں سیکرٹری کی تقرری کیخلاف دائر رٹ کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں، جسٹس روح الامین اور جسٹس عتیق شاہ پرمشتمل دورکنی بنچ نے اسسٹنٹ پروفیسر محمد جہانگیر خان کی رٹ پر سماعت کی،دوران سماعت انکے وکیل جاوید احمد غنی ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن میں سیکرٹری کی پوسٹ کیلئے اشتہار دیا گیاجس کیلئے درخواست گزار نے بھی ایپلائی کیااور جو میرٹ کرائیٹیریا بنایاگیا تھامیرٹ لسٹ پر وہ ٹاپ پر تھے تاہم جب اس حوالے سے تمام کارروائی مکمل ہوئی اورسمری وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو ارسال کی گئی تو وہاں درخواست گزار کی بجائے اسسٹنٹ پروفیسر اسرار احمد کی تقرری کی گئی، انہوں نے عدالت کو بتایاکہ جو قابلیت مانگی گئی تھی اس پر صرف درخواست گزار پورا اترتے تھے،وزیراعلیٰ بورڈ کے مجاز اتھارٹی ہیں،وہ اس صورت تقرری کرسکیں گے جب ٹیکنیکل بورڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز انکو سفارشات ارسال کریں گے۔ نئے تعینات ہونے والے سیکرٹری نے بی ٹیک کیا ہوا جبکہ اس کا تجربہ بھی تین سال ہے جبکہ اسکے موکل کا تجربہ 15سال ہونے کے ساتھ ساتھ وہ انتظامی امور پر بھی تجربہ رکھتے ہیں جسکے علیحدہ نمبر بنتے ہیں مگر اپنے من پسند شخص کو تعینات کرنے کیلئے کمیٹی نے مذکورہ سیکرٹری کو 20نمبر دیئے ہیں جو ناانصافی ہے۔ جاوید غنی ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ صوبائی حکومت نے میرٹ پر پورا نہ اترنے کے باوجود سیکرٹری کو تعینات کیا ہے۔ بعدازاں عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو جواب جمع کرنے کی ہدایت کردی۔