پی ٹی آئی ڈاکٹروں سے کھلواڑبند کرے،نجم الدین خان

  پی ٹی آئی ڈاکٹروں سے کھلواڑبند کرے،نجم الدین خان

  

پشاور(سٹی رپورٹر)پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر نجم الدین خان نے پی ٹی آئی حکومت کو متنبہ کیایے کہ ڈاکٹروں سے کھلواڑبند کرے, ان کے مسائل فوری حل کیے جائیں, پی پی پی ڈاکٹروں اور خاص کر پی ڈی ایف کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی. نجم الدین خان نے ان خیالات کا اظہار پیپلز ڈاکٹر فورم کے صوبائی صدر پروفیسر ڈاکٹر نثار کی زیرقیادت پی ڈی ایف کی صوبائی کابینہ اور سینئر ڈاکٹروں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جو  پیپلز سیکرٹریٹ پشاور میں, پی ڈی ایف کے عہدیداروں اور سینئر ڈاکٹروں نے نجم الدین خان کو صوبائی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی.اس موقع پر جنرل  سیکٹری  ڈاکٹر داد, ڈاکٹر زمان خٹک, ڈاکٹر عبدالمنان, ڈاکٹر یاسرخان, ڈاکٹر جاوید وزیر,ڈاکٹر حامد بنوری, ڈاکٹر آصف اقبال, ڈاکٹر وقار اور ڈاکٹر مدار بھی موجود تھے. اس موقع پر ڈاکٹر نثار نے کہاکہ پی ٹی آئی ڈاکٹروں اور شعبہ صحت کے پیچھے ہاتھ دھوکر پڑی ہوئی ہے, کبھی ڈاکٹروں کو جبری ریٹائرڈکیاجارہاہیتو کبھی ہسپتالوں کی نجکاری کے شوشے چھوڑے جاتے ہیں اور کبھی ان پر لاٹھی چارج اور آنسوگیس داغے جاتے ہیں, بے جا سیاسی مداخلت نے پورے محکمہ صحت کا نظام درہم برہم کردیاہے. صوبائی صدر نجم الدین خان نے وفد کو یقین دلایاکہ پیپلز پارٹی کی قیادت مسیحاں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور انھیں ان کے حقوق دلاکررہے گی, نجم الدین خان نے پی ڈی ایف کو صوبہ بھر میں مزید فعال اور منظم بنانے کی بھی ہدایت کی.

مزید :

پشاورصفحہ آخر -