شالیمار باغ میں شمسی توانائی سسٹم فعال ہے،سید وقاص علی شاہ 

  شالیمار باغ میں شمسی توانائی سسٹم فعال ہے،سید وقاص علی شاہ 

  

پشاور(سٹی رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر ٹاون ون سید وقاص علی شاہ نے کہاکہ شالیمار باغ میں لگائے گئے شمسی توانائی سسٹم فعال ہے اور تمام لائٹ رات کے وقت آن کیے جاتے ہیں اس سے نشیوں کے آلات چوری کرنے کا پروپیگنڈا بے بنیاد ہے اور شالیمار گارڈن شمسی توانائی پرمکمل منتقل کردیاہے۔ انہوں نے گزشتہ شپ شالیمارگارڈن کادورہ کرکے سولر پینل سے چلنے والے آن لائٹ کا جائزہ بھی لیا۔ انہوں نے کہاکہ گارڈن سپرڈنٹنڈنٹ محمدعلی کی نگرانی میں مالی شالیمار گارڈ شاہی باغ کی نگرانی معمور ہے اور شالیمارگارڈن میں انٹرنیشنل سٹینڈر کی بارہ دریاں، واکنگ ٹریک، پودے اور سبزہ اگانے کے لئے گارڈن برانچ نے دن رات محنت کرتی ہے۔ شہرکے تنگ وتاریک گھروں میں مقیم خواتین، بچوں اور بڑھے شالیمارگارڈن تازہ ہوا کا جھونکا لینے کے لئے آتے ہیں اور اس کے لئے سٹاف کو 18گھنٹے ڈیوٹی پر معمور رکھنے کے لئے دوشفٹوں میں تقسیم کردیا ہے جس کی وجہ سے سے زائد عملہ شہریوں، پودے، سبزے اورسکیورٹی پر معمور کیا ہے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوسکے۔ انہوں نے کہاکہ شالیمارگارڈن میں تعمیراتی کام بھی جاری ہے اور چاردیواری، واکنگ ٹریک اورگیٹ نصب کرنے کا کام ٹھیکہ دار کررہاہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -