صوابی، مختلف واقعات کے دوران خاتون سمیت 2جاں بحق، 3زخمی 

صوابی، مختلف واقعات کے دوران خاتون سمیت 2جاں بحق، 3زخمی 

  

        صوابی(بیورورپورٹ) ضلع صوابی میں مختلف واقعات خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جب کہ تین زخمی ہو گئے۔ پولیس تھانہ زیدہ کی رپورٹ کے مطابق اطلاع ملنے پر زیدہ پولیس نے گجو خان میرہ سے ایک نامعلوم خاتون کی قتل شدہ لاش بر آمد کر لی۔زیدہ پولیس نے نامعلوم خاتون کی لاش قبضے میں لے کر نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے ورثاء کی تلاش شروع کر دی دریں اثناء ایک ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے ایک خاتون جاں بحق جب کہ دیور زخمی ہو گیا محمد فیصل سکنہ پنج پیر نے تھانہ کالو خان میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ٹریکٹر کی ٹکر سے ان کی بھابھی زوجہ قاسم جاں بحق جب کہ وہ خود زخمی ہو گیا۔دریں اثناء موٹر سائیکل کی ٹکر سے رکشہ میں سوار مجیب الوہاب سکنہ سوڈھیر اور محمد حارث سکنہ یار حسین زخمی ہو گئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -