مہمند میں طوفانی بادوباراں  ژالہ باری،دیوار یں منہدم

مہمند میں طوفانی بادوباراں  ژالہ باری،دیوار یں منہدم

  

ضلع مہمند(نمائندہ پاکستان)تحصیل یکہ غنڈ اور گردونواح میں پیر اور منگل کے درمیانی شب شدید طوفانی باد و باران اور ژالہ باری کی وجہ سے متعدد گھروں کی دیواریں گر گئی۔کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچ گیا۔جس سے کاشتکاروں کو بہت زیادہ مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک اندازے کے مطابق کروڑوں کا نقصانات کا اندیشہ ہے کیونکہ تیار فصلیں تباہ ہوچکی ہیں۔لوئر سب ڈویژن کے کئی علاقوں میں شدید طوفانی بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے پنڈیالئی اور یکہ غنڈ میں گھروں کی چار دیواریاں گرگئی ہیں۔اس سے ایک دن پہلے بھی بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے کاشتکاروں کے سولرز پینلز کے شیشے ژالہ باری سے ٹوٹ پھوٹ کے شکار ہوچکے تھے۔کاشتکاروں نے انتظامیہ اور ''پی ڈی ایم اے '' سے نقصانات کا فوری طور ازالہ کرنے اور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ لوئر سب ڈویژن کے اے سی نے متاثرہ علاقوں کے دورہ کی ہے۔ اور نقصانات کا جائزہ اور اعداد و شمار لینے کے بعد مالی مدد فراہم کرنے کے لئے سفارشات متعلقہ اداروں یعنی PDMA کو بھیج دی گئی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -