اہلیان بیلہ مومندان کا قبضہ مافیا کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

اہلیان بیلہ مومندان کا قبضہ مافیا کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹی رپورٹر)اہلیان بیلہ مومندان ضلع پشاور نے مبینہ قبضہ مافیا کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے انصاف فرایم کرنیکا مطالبہ کیا ہے مظاہرے کی قیادت ہاشم گل،شیر عالم اور دیگر نے کی۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر انکے حق میں مطالبات درج تھے اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمارے جائیداد پر با اثر قبضہ مافیا گروپ قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ مبینہ قبضہ مافیا غیرب عوام کے زمینوں پر زبردستی قبضہ کرتے ہے جو سراسر ظلم ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیلدار،پتواری کی مدد سے زمینوں کی نشاندہی کر کے 1930کی جمعبندی کے مطابق اصل مالکان کے حوالے کیجائے اور عوام کو قبضہ مافیا سے نجات دلایا جائے۔