ہا ؤسنگ سکیمیں ملکی صنعتی ترقی میں کلیدی کردار کی حامل ہوتی ہے: فیڈریشن آف چیمبر

    ہا ؤسنگ سکیمیں ملکی صنعتی ترقی میں کلیدی کردار کی حامل ہوتی ہے: فیڈریشن ...

  

        پشاور(سٹی رپورٹر)فیڈریشن آ ف پاکستان چیمبرزآ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر محمد زاہد شاہ، سابقہ صدر قیصرخان داودزئی نے مشترکہ بیان میں ہائی رائزکمرشل بلڈنگ کے این اوسی کے اجراء میں لیت ولعل سے کام لینے والے محکموں کے خلاف وزیراعلیٰ کے ایکشن کا خیرمقدم کیاہے۔انہوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ اسی طرح پورے صوبے میں تین تین سالوں ہاوسنگ سکیموں کے این او سی کے فائلیں بھی محکموں میں پڑے ہیں اور تین تین سالوں اس بڑے سیکٹر کو این او سی جاری نہیں کیا جاتاہے جس سے صوبے میں نہ صرف سرمایہ کاری رک جاتی ہے،بے روزگاری بڑھ جاتی ہے اور وزیراعظم کے خواب کے مطابق مکانات کی تعمیر میں بھی رکاوٹ پیدا ہوجاتی ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے اپیل کی ہے کہ ہاوسنگ سیکٹر کے لئے بھی کوئی ٹایم فریم مقرر رکرکے ہاوسنگ سکیموں کو این اوسی جاری کرنے کے،محکموں کواحکامات جاری کرے۔ انہوں نے کہاکہ ہاوسنگ سکیموں کے صوبے اور ملکی صنعتی ترقی میں اہم رول اداکرسکتی ہے، ملک کے 40 سے زیادہ انڈسٹریز کا دارمدارہاوسنگ سکیم اور مکانات کی تعمیر پر ہے، سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی، سرپرستی اور سرخ فیتے کے نذرہونے بچانے کے لئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اس بڑے سیکٹرکو این او سی کو جاری کرنے کے لئے خصوصی ہدایات جاری کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہائی رائزکمرشل بلڈنگ اور ہاوسنگ سکیموں کو جدید تقاضوں سے تعمیر کرنے کے لئے محکمے بھی اپنا رول اداکریں کیونکہ ہ وقت کا تقاضا ہے ہائی رائز بلڈنگ اور ہاوسنگ سکیموں میں پارکنگ سہولتوں اورروڈ کی کشادگی کو مدنظر رکھ کر محکمے فوری طور پر این او سی جاری کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ صوبہ خیبرپختونخوا سرمایہ کاری ممکن ہوں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -