ڈیرہ،انتظامیہ کی کارروائی،ویکسی نیشن نہ کرنیوالوں کو جرمانے 

ڈیرہ،انتظامیہ کی کارروائی،ویکسی نیشن نہ کرنیوالوں کو جرمانے 

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)نیشنل کمانڈ اپریشن سنٹر کی جاری ہدایات کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان کے متعلقہ افسران نے شہر کے مختلف مقامات پر غیر ویکسین شدہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے جرمانے وصول کئے اور متعدد دکانوں کو سیل کیاگیا۔ اس موقع پر انہوں نے دکانوں،مارکیٹوں، ہوٹلز اور بس اڈوں کے مالکان کو سختی سے تنبیہ کی کہ وہ کورونا ویکسین ضرور لگائیں ورنہ آئندہ اس سے بھی سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے تمام لوگوں پر زور دیا کہ وہ کورونا ویکسین لگائے بغیر اپنے اور اپنے عزیزوں کیلئے خطرہ نہ بنیں بلکہ خود محفوظ رہیں اور اپنے اردگرد کے لوگوں کی صحت کا بھی خیال رکھیں تاکہ اس خطرناک وائرس پر قابو پایا جاسکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -