کوہاٹ میں انسداد  ڈینگی مہم تیزی سے جاری

کوہاٹ میں انسداد  ڈینگی مہم تیزی سے جاری

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کوہاٹ محمد روشن محسودا ور ٹی ایم او ایڈمنسٹریٹر محمد شعیب کی ہدایت پر اینٹی ڈینگی مہم تیزی سے جاری ہے۔ اسی تسلسل میں علاقہ بہادر کوٹ و ملحقہ علاقوں میں گلیوں اور چھوٹی بڑی مساجد،کھڑے پانی کے ذخائر اورٹائر شاپس میں اینٹی ڈینگی فوگ سپرے کیا گیا۔ علاوہ ازیں محکمہ کے عملہ نے انفورسمنٹ آفیسر محمد وقاص اور انچارج نوشاد خان کی نگرانی میں علاقہ عمائدین کے ساتھ ملکر آگاہی مہم بھی چلائی گئی اور بتایا گیا کہ صاف پانی کو ایک جگہ جمع نہ ہونے دیں اور استعمال کے بعد پانی کو زائل کر دیں کیونکہ صاف پانی ڈینگی مچھر کی افزائش کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ مزید براں لوگوں کو آگاہی دی گئی کہ مچھر دانیوں کا استعمال کریں، آستینیں کھلی نہ رکھیں اور گھروں میں مچھروں سے بچاؤ کیلئے کوائل و میٹس وغیرہ کا استعمال کریں تاکہ ڈینگی وائرس کا تدارک یقینی بنایا جا سکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -