ڈسٹرکٹ بار بنوں اور ہائی  کورٹ بار کا ہڑتال جاری

 ڈسٹرکٹ بار بنوں اور ہائی  کورٹ بار کا ہڑتال جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بنوں (نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بنوں اور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا ہڑتال جاری، وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہو ئے وکلاء برادری اور عدالتوں کے کلرکوں کے درمیان معاملہ کی نوعیت جاننے کے لئے مانیٹرنگ کمیٹی بنوں پہنچ گئی دونوں فریقوں سے بیانات قلمبند کر دئے اور شواہد اکٹھے کئے تفصیلات کے مطابق بنوں میں وکلاء برادری اور عدالتوں کے کلرکوں کے درمیان عدالتوں کو تالے لگانے اور ڈسٹرکٹ بار کے صدر کے ساتھ نا مناسب رویے کے خلاف ڈسٹرکٹ بار اور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا ہڑتال جاری ہے اور اج بھی کوئی وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے جس کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا بھی رہا ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بنوں کے صدر نورزادہ وزیر ایڈوکیٹ نے میڈیا کو بتایا کہ ہماری ہڑتال اصولی ہے اور ہمارا موقف واضح ہیں کہ ان لوگوں کے خلاف کاروائی کی جائے جن لوگوں نے عدالتوں کا تالے لگائے ہیں کیونکہ اس سے یہ خطرہ پیدا ہوگیا ہے کہ کل کو یہ عدالتوں کی کاروائی پر اثر انداز ہو سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم ڈسٹرکٹ بار کرک لکی مروت اور خیبر پختونخوا بار کونسل کے مشکور ہیں جنہوں نے ہماری حمایت میں عدالتوں کا بائیکاٹ کیا اور ہڑتال کی انہوں نے بتایا کہ اعلیٰ سطح کمیٹی بنوں پہنچ چکی ہے وہ شواہد اکٹھے کر چکی ہے اور دونوں فریقین  اور گواہوں کے بیانات ریکارڈ کر چکی ہے اور امید کی جاتی ہے کہ وہ جلد انصاف پر مبنی فیصلہ دے گی تاہم ہماری ہڑتال جاری ہے کیونکہ جب تک ان کلرکوں کے ساتھ معاملات ٹھیک نہیں ہو تی عدالتوں میں پیشی نہیں کریں گے۔