بھانہ ماڑی پولیس کی  کارروائی، منشیات سمگلر گرفتار

    بھانہ ماڑی پولیس کی  کارروائی، منشیات سمگلر گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ بھانہ ماڑی پولیس نے منظم منشیات سمگلر گروہ سے تعلق رکھنے والے ملزم کو گرفتارکر لیا، ملزم کا تعلق شہر کے نواحی علاقہ خزانہ سے ہے جو موٹر کار کے ذریعے منشیات کی بھاری کھیپ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا، کارروائی کے دوران موٹر کار کے خفیہ خانوں سے 10 کلو گرام سے زائد افیون جبکہ 5 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی گئی ہے، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے پورے نیٹ ورک کی نشاندہی کرا دی ہے جس پر دیگر ملزمان کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ بھانہ ماڑی پولیس کواطلاع ملی تھی کہ کسی بھی وقت منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی جس پر ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی تیمور سلیم نے رنگ روڈ ناکہ بندی کیدوران ایک مشکوک موٹر کار کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 10 کلو گرام سے زائد افیون جبکہ 5 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کرکے ملزم رئیس ولد شاہ سید کو گرفتار کر لیا، ملزم شہر کے نواحی علاقہ خزانہ کا رہائشی ہے جس کا تعلق منظم منشیات گروہ سے ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے دیگر ساتھیوں کی بھی نشاندہی کرا دی ہے جن کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -