کوھاٹ چیمبر آف کامرس کے ایگزیکٹیو ممبران منتخب کر لئے گئے 

کوھاٹ چیمبر آف کامرس کے ایگزیکٹیو ممبران منتخب کر لئے گئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوھاٹ (بیورو رپورٹ) کوھاٹ چیمبر آف کامرس کے ایگزیکٹیو ممبران منتخب کر لیے گئے دس ممبران میں ایک خاتون ممبر کو بھی شامل کیا گیا تفصیلات کے مطابق کوھاٹ چیمبر آف کامرس کے انتخابات کے بعد سال 2021-22 کے لیے ایگزیکٹیو باڈی کے ممبران کا بھی چناؤ کیا گیا اور اتفاق رائے سے دس ممبران کو منتخب کر لیا گیا ان ممبران میں شاہ ہارون خان‘ محمد یعقوب‘ محمد شاہین‘ محمد آصف‘ عبدالخالق‘ شیر زمان آفریدی‘ کامران احمد‘ فضل وحید ملک‘ اسحاق خان اور عارفہ اجمل شامل ہیں تمام نو منتخب ممبران کو چیمبر آف کامرس کے صدر محمد اسد خان اور سابقہ صدر رشید پراچہ نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ کوھاٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی کامیابی میں یہ تمام ممبران اپنا بھرپور حصہ ڈالیں گے۔