خاوند کو قتل کرنے کے الزا م میں نامزد بیوی کی عبوری درخواست ضمانت خارج

خاوند کو قتل کرنے کے الزا م میں نامزد بیوی کی عبوری درخواست ضمانت خارج

  

پشاور(نیوزر پورٹر) ایڈیشنل  ڈسٹرکٹ ایندسیشن جج محمد ایاز خان نے خاوند کو قتل کرنے کے الزا م میں نامزد بیوی کی عبوری درخواست ضمانت خارج کردی جس پر ملزمہ کواحاطہ عدالت سے گرفتار کرکے متعلقہ پولیس سٹیشن کے حوالے کردیاگیا استغاثہ کی جانب سے کیس کی پیروی ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹرسید فلک سیر نے کی جبکہ ملزمہ مسماۃ (ر) پر الزام ہے کہ اس نے تھانہ پہاڑی پورہ کی حدودیوسف آباد میں 15جنوری  2021کو  اپنے خاوند عامر کوزہر دے کر مارا تھا،جس میں انکوائری کے بعد مقتول کے بھائی کی جانب سے اپنے بھابھی پر دعویداری کی، جس پر ملزمہ نے گرفتار ی سے بچنے کیلئے سیشن کورٹ میں ضمانت قبل ازوقت گرفتاری کی درخواست دائر کررکھی تھی، تاہم ابتدائی دلائل سننے کے بعدمعزز جج نے عبوری درخواست ضمانت خارج کرکے ملزمہ کو احاطہ عدالت سے گرفتارکراکر متعلقہ پولیس تھانے کے حوالے کردیا۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -